وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

62

پشاور۔22 جولائی (اے پی پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں الیکشن کراکے تاریخ رقم کی گئی ہے، قبائلی علاقوں کا الحاق مکمل ہوگیا ہے، قبائلی عوام نے ثابت کردیا وہ انضمام کے حق میں تھے، قبائل کے انضمام کے مخالفین کو جواب مل گیا ۔ سی ایم ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں الیکشن کراکے تاریخ رقم کی گئی جو ٹاسک صوبائی حکومت کو انضمام کے حوالے سے دیا گیا وہ مکمل کر لیا گیاہے، صوبائی اسمبلی میں قبائلی عوام کو نمائندگی مل گئی ہے ۔انہوں نے نئے ایم پی ایز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انضمام کے خلاف تھے، ان پر قبائلی عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت پسند لوگ ہے، قبائل کے انضمام کے مخالفین کو جواب مل گیا ، خواتین بھی گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آئی صاف و شفاف الیکشن کی انعقاد پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔