وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

125
Syed Murad Ali Shah

کراچی۔ 18 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ترکیہ کے قونصل جنرل کیمل سانگو نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں صوبے کے دیہی علاقوں میں اسکول قائم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔قونصل جنرل ترکیہ نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لئے ٹنڈو جام یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ملاقات میں خصوصی بچوں کی بحالی اور تعلیم کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ترکیہ میں ایک زبردست صوفی کلچر موجود ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری بھٹ شاہ پر صوفی یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے ہیں،میں چاہتا ہوں کہ ترکیہ سندھ میں صوفی یونیورسٹی کے قیام میں تعاون کرے۔قونصل جنرل ترکیہ نے کہا کہ ہم سندھ کی صوفی یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں جلد اجلاس کرینگے۔وزیراعلی سندھ تعلیم کی ترقی کے لئے وزیر تعلیم سندھ کو ہدایت کی کہ وہ جلد ترکش قونصل جنرل سے ملاقات کر کے مشترکہ پروجیکٹ بنائیں۔