- Advertisement -
کراچی۔ 01 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مختلف ممالک کے سفیروں ، صوبے کے اعلیٰ افسران ،پارٹی کے منتخب اراکین اور عہدیداروں سمیت کارکنوں نے ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔
منگل کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے عید ملنے والوں میں ترکی،سعودی عرب، عمان ،قطر، عراق، بنگلا دیش، جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیااور افغانستان کے سفیرشامل تھے جبکہ دوسری ملاقات میں سینیٹرز ،
- Advertisement -
قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، سعید غنی ،وقارمہدی ، مشیر نجمی عالم ،صوبے کے اعلیٰ افسران بشمول چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے وزیر اعلیٰ سندھ کو عید کی مبارکباد دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577801
- Advertisement -