اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں حیدرآباد سٹیڈیم اپ گریڈ کر کے انٹرنیشنل میچز منعقد کرنے کےحوالے سے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں سندھ کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے ٹیلنٹ کی تلاش پر اتفاق کیا گیا ۔وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے نوجوانوں کو کرکٹ میں آگے لایا جائے ۔ جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹیلٹ ہنٹ کے حوالے سے باقاعدہ منصوبہ تیارکیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سٹیڈیم کی بحالی بہت ضروری ہے ۔