13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کندھ کوٹ کا دورہ،گھوٹکی پل...

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کندھ کوٹ کا دورہ،گھوٹکی پل کے کام کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاڑکانہ ۔25فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سندھ میگا پروجیکٹ کندھ کوٹ گھوٹکی پل کا جائزہ لینے کندھ کوٹ پہنچ گئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ،ناصر حسین شاہ، علی حسن زرداری، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، قاسم نوید قمر، میر شبیر علی بجارانی ، ایم پی اے ایم میر غلام عابد خان سندرانی موجود تھے۔

محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے حکام اور نجی کمپنی کے چیف انجینئر نے وزیراعلیٰ سندھ کو کندھ کوٹ گھوٹکی پل کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ سے کہا کہ پل پر کام کرنے والی کمپنی کے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے، پل کے کام میں کافی تاخیر ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گھوٹکی، کشمور اور شکارپور اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

- Advertisement -

شکارپور سے سکھر اور لاڑکانہ جانے والے کانوائے میں سفر کرتے تھے اور اب حالات بہت بہتر ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور پرائیویٹ کمپنی کے حکام کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے غوث پور میں سید بشیر احمد شاہ کے بھائی اور گاؤں واحد بخش بجارانی میں ذوالفقار بجارانی کے انتقال پر راجہ غوث بخش خان بجارانی سے تعزیت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566273

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں