اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے بارے میں شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ صوبہ کے ذمہ واجبات کی ادائیگی کا معاملہ جلد حل کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی اور ان …
وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے بارے میں شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ صوبہ کے ذمہ واجبات کی ادائیگی کا معاملہ جلد حل کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سندھ میں بجلی کی صورتحال اور لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کو درپیش بعض مسائل آئندہ دو سے تین روز میں حل کر لئے جائیں گے، سندھ میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو مکمل طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور یہ کام آئندہ ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔








