24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

- Advertisement -

کراچی۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ سید وقار مہدی کی کامیابی پیپلزپارٹی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی ناقابل شکست بن چکی ہے،پیپلزپارٹی عوامی اور پالیمانی محاذ پر مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیسی مقبولیت کسی جماعت کے حصے میں نہیں آئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593622

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں