وزیراعلیٰ سندھ کا انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

144

کراچی۔ 15 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرد علی شاہ نے آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ رب کائنات مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔