کراچی۔ 25 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صوبائی وزیر غلام قادر ملکانی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم غلام قادر ملکانی پیپلز پارٹی کے وفادار جیالے تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔