وزیراعلیٰ سندھ کا نوابشاہ میں مسافر وین کے حادثہ کا نوٹس،جانی نقصان پر اظہار افسوس

150
Syed Murad Ali Shah

کراچی۔ 10 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوابشاہ میں مسافر وین کے حادثہ کا نوٹس لیتے ہوٸئے کہا ہے کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ کو فوری جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوٸئے کہا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا ہے کہ مسافروں کے خاندانوں سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔ واضح رہے کہ حادثہ میں 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوئے ہیں۔