وزیراعلیٰ سندھ کا چینی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت،چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

89

کراچی۔ 26 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شانگلہ بشام میں چینی قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے اورچینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ کسی کو ملک کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے،چین اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین اور پاکستان بہت سے ترقیاتی منصوبوں میں بطور پارٹنرزہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ملک کی معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل روشن ہے اور ہمارے بہادر جوان دشمن کو نیست و نابود کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہارکیاہے۔