کراچی۔ 27 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں صحافی کے قتل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی ٰ ہائوس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے صحافی محمد بچل گھنجو کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔