وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اہل وطن کو دلی عید مبارکباد

183
Syed Murad Ali Shah

کراچی۔ 17 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہل وطن کو دلی عید مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ کے لوگوں کو میری طرف سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عید الاضحی کی اصل روح ایثار اور قربانی ہے اور ہمیں اپنی عید کی خوشیوں میں اپنے رشتے داروں، پڑوسیوں اور غریبوں کو بھی شامل کرنا چاہئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک سندھ سمیت پوری ملک میں امن اور خوشحالی عطا فرمائے۔