کراچی۔ 13 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوشکی بلوچستان میں نہتے لوگوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں وزیراعلیٰ سندھ نے اس واقعے کو انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کے امن اوراس کی خوشحالی کے دشمن ہیں،
ایسے ناسور عناصر کو ملک میں پنپنے نہیں دیا جائے گا، نفرت کی فضا قائم کرنے والوں کے لیے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔