وزیراعلیٰ سے آئی سی سی کے صدر کی ملاقات،کرکٹ کے فروغ اور گراﺅنڈز بنانے کے پروگرام پر تبادلہ خیال مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں کرکٹ گراﺅنڈز بنائی جائیں گی، شہبازشریف وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے کرکٹ گراﺅنڈز بنانے کے اقدام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ظہیرعباس لاہور۔14 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے صدر ظہیر عباس …
وزیراعلیٰ سے آئی سی سی کے صدر کی ملاقات،کرکٹ کے فروغ اور گراﺅنڈز بنانے کے پروگرام پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سے آئی سی سی کے صدر کی ملاقات،کرکٹ کے فروغ اور گراﺅنڈز بنانے کے پروگرام پر تبادلہ خیال
مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں کرکٹ گراﺅنڈز بنائی جائیں گی، شہبازشریف
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے کرکٹ گراﺅنڈز بنانے کے اقدام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ظہیرعباس
لاہور۔14 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے صدر ظہیر عباس نے ملاقات کی جس میں کرکٹ کے فروغ اور کرکٹ گراﺅنڈز بنانے کے پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اوراس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان ایک بار پھر نمایاں مقام حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کرکٹ گراﺅنڈز بنانے کے پروگرام پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر کرکٹ کی 8 گراﺅنڈز بنانے پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں کرکٹ گراﺅنڈز بنائی جائیں گی جس سے کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز نے کئی مواقع پر عالمی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کیا ہے۔









