وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اجلاس، ورکنگ ریلیشن اور سیاسی صورتحال پر بات چیت

70
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اجلاس، ورکنگ ریلیشن اور سیاسی صورتحال پر بات چیت

لاہور۔24جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی- صوبائی وزراراجہ بشارت اور چودھری ظہیر الدین بھی اس موقع پر موجود تھے -اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اجلاس، ورکنگ ریلیشن اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی-

وزیراعلی عثمان بزدار نے بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر چودھری پرویز الہی کی تعریف کی -چودھری پرویز الہی نے عوام دوست بجٹ پر وزیراعلی عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہا –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔اپوزیشن عوام دوست بجٹ پر تنقید کرکے عوام سے دشمنی کر رہی ہے۔ سیاسی تماشہ لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنایاہے-

عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے اتحادی جماعت سے مل کر کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے-انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے-اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چل رہے ہیں -پی ڈی ایم کا اکٹھ بکھر چکا، ہم ایک پیج پر ہیں اور ایک رہیں گے-اپوزیشن جماعتوں نے صرف سازشیں کیں اور ان عناصر کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا-سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ گئے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں -انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے-