وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے مثالی اقدامات کئے ہیں، تاجک سفیر لاہور۔7 مئی(اے پی پی )وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے پاکستان مےں تاجکستان کے سفےر شےر علی اےس جانونوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ …
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے مثالی اقدامات کئے ہیں، تاجک سفیر
لاہور۔7 مئی(اے پی پی )وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے پاکستان مےں تاجکستان کے سفےر شےر علی اےس جانونوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوںمےں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورتاجکستان میں اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ملکوںکو تجارتی، معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کےلئے پائیدار بنیادوں پر تسلسل کے ساتھ کام کرنا ہے۔تجارتی وکاروبار ی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں اور کاروباری طبقات کے مابےن رابطے بڑھنے سے معاشی تعاون میں اضا فہ ہو گا۔








