وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو

94
پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

لاہور۔17 جولائی (اے پی پی )وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ نےازی صاحب کی الزام تراشی ،جھوٹ اورمنافقت کی سےاست سے عوام متنفر ہوچکے ہےں اور انہوں نے ہر موقع پر جھوٹ بولنے کے عالمی رےکارڈ قائم کئے ہےں ۔پاکستان کے باشعور عوام دروغ گوئی اور دشنام طرازی کی ایسی منفی سےاست کو مسترد کرچکے ہےں ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دھرنے دے کرپاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے خلاف گھناونی سازش کی گئی،پھر لاک ڈاون کے ذرےعے پاکستان پر اےک اور وار کےاگےا اور اب دھرنا گروپ جھوٹ اورالزام تراشی کے ذرےعے پاکستان کی قسمت سے پھر کھےلنے کی کوشش کررہا ہے ۔ سےاسی عدم استحکام اوربے ےقےنی کی صورتحال پےدا کرنے کی کوشش کرنےوالے نہےں چاہتے کہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں ،ےہ عناصر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کی تکمےل کےلئے عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہےں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے تیز رفتار سفر کو روکنے کے درپے ہیں۔