وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے شیرازی برادران کی ملاقات

110
APP34-20 LAHORE: November 20 – Punjab Chief Minister Muhammad Shahbaz Sharif meeting with Sherazi brothers belong to Sindh. APP

لاہور۔20 نومبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیرازی برادران نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے اورعوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور2013ءکے مقابلے مےں آج کا پاکستان پہلے سے زےادہ محفوظ ،پرامن اور معاشی طورپر مستحکم ہے اور قومی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان امید،امن اور روشنیوں کے سفر کی جانب رواں دواں ہے۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت توانائی بحران اوردہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے ۔