23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی شاہی قلعہ میں پاکستان کے 70ویں یوم...

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی شاہی قلعہ میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

لاہور۔14 اگست (اے پی پی )وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پوری قوم یوم آزادی جوش وخروش سے منا رہی ہے اور ہمیں اپنے اس قومی دن کے موقع پر سیاست سے بالا تر ہو کر اتحاد ، یگانگت ،محبت او رباہمی احترام کے جذبات کو فروغ دینے کی بات کرنی ہے- ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت اور ملک پر میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو کچل دینے کی طاقت رکھنے کے باوجود سیاسی او رمعاشی طو رپر محکوم کیوں ہے؟-یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اگر ہم نے یہ موقع بھی ضائع کردیا اور تقاریر او راشعار کا سہارا لے کر گہری نیند سوتے رہے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی-ہم آج بھی من حیث القوم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ کر لیں اور شبانہ روز دیوانہ وار محنت کریں تو خدا کی قسم پاکستان چند سال میںہندوستان تو کیا اس کے باپ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا مگریہ صرف نعروں، تقریروں اور باتوں سے نہیں بلکہ محنت،امانت،دیانت،ایثار و قربانی اور شفاف احتساب پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہوگا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار شاہی قلعہ لاہور میں پاکستان کے70ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-و

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66230

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں