پشاور۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین اور تحریک کے کارکنان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ اور تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔