وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تمام بی ایچ یو اور رورل ہیلتھ سنٹر کی مرحلہ وار ری ویمپنگ کی ہدایت،فری میڈیسن کا پلان طلب

97
Chief Minister of Punjab
Chief Minister of Punjab

لاہور۔28فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے بی ایچ یو اور رورل ہیلتھ سنٹر کی مرحلہ وار ری ویمپنگ کی جائے گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں فری میڈیسن کی فراہمی کا پلان طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں میڈیسن کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پتھالوجی لیب سسٹم میں بہتری کے لئے تجاویز طلب کر لیں۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں پتھالوجی لیب کا معیار بہتر بنانے کا حکم دیا اور پلان بھی طلب کر لیا۔اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کے لئے سنٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کے لئے سفارشات اور تجاویز طلب کر لیں۔وزیر اعلی ٰمریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں خالی، متروک اور بند پڑے ہسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست بھی طلب کر لی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مفت ادویات عوام کا حق ہے،میڈیسن دینے کا عہد پورے کریں گے۔

پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے۔ عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں، احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائین کرکے جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی، مریم اورنگزیب، خواجہ سلیمان رفیق،عظمی بخاری،بلال کیانی،خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، صحت، فنانس،پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی، پی ڈی ہیپاٹائٹس،ڈی جی ہیلتھ سروسزاور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔