وزیراعلیٰ نے پشاورمیں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دیدی

132
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورنے پشاورمیں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے منظوری خیبر پختونخواہ اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی۔ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس سروس چمکنی سے براستہ رنگ روڈ، اتواربازار تک چلائی جائے گی، چمکنی سے حیات آباد تک ابتدائی طور پر100 بسیں چلائی جائیں گی جس میں ڈیڑھ لاکھ مسافر روزانہ سفر کرسکیں گے۔ ایم ڈی خیبرپختونخواہ اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی کا کہنا تھا کہ جدید بس سروس سے بی آر ٹی پررش کا دباؤ کم ہوگا جبکہ بسوں کی تعداد کوضرورت کے مطابق 200 تک بڑھایا جائے گا۔