لاہور۔17 نومبر(اے پی پی )ترک صدررجب طیب اردوان کا لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا . وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا . ائیر پورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف . صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ . صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین .صوبائی وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمن .صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن …
وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام کالاہور ائیر پورٹ پرترک صدر کا والہانہ استقبال

مزید خبریں
لاہور۔17 نومبر(اے پی پی )ترک صدررجب طیب اردوان کا لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا . وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا . ائیر پورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف . صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ . صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین .صوبائی وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمن .صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنوازاور خواجہ احمد حسان سمیت ذیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب کا روایتی لباس پہنے بچوں نے معزز مہمان کو پھولوںکے گلدستے پیش کئے جبکہ ترک صدر نے اہلیہ کے ہمراہ بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں،ترک صدر کی آمد پر پولیس بینڈ اپنی مسحورکن دھنیں بکھیرتارہا۔ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کے ارکان کا معزز مہمان سے تعارف کرایا۔اس موقع پر ترک وزیر خارجہ اورترک سفیر سمیت اعلیٰ سیاسی وکارروباری شخصیات ، میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ترک صدر کے ہمراہ تھے ۔








