وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا روزنامہ ڈان کے سابق ایڈیٹر سلیم عاصمی کے انتقال پر اظہار افسوس

104
آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانیوالے بے نقاب ہو چکے،عثمان بزدار

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے روزنامہ ”ڈان“ کے سابق ایڈیٹر و سینئر صحافی سلیم عاصمی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سلیم عاصمی کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے شعبہ میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔