
راجن پور ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سرائیکی زبان میں خطاب کیا۔ جمعہ کو صحت انصاف کارڈز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کیلئے وزیر خارجہ ڈائس پر آئے تو انہوں نے عوام سے پوچھا کہ وہ اردو میں خطاب کریں یا سرائیکی میں، عوام کی خواہش پر انہوں نے سرائیکی میں گفتگو کی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سرائیکی میں خطاب کیا۔