وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ،صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دھماکے کے ذمہ دار او رسہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائینگے،عثمان بزدار

49
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ،صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دھماکے کے ذمہ دار او رسہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائینگے،عثمان بزدار

لاہور۔25جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت جمعہ کے روز یہاں وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا، جس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات پر پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جوہر ٹاو ¿ن دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ نے تحقیقات پر اطمینان کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات کو سا ئنٹیفک اندازسے آگے بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں قرار واقعی سزاکے حقدار ہیں ۔معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔دھماکے کے ذمہ دار او رسہولت عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ پنجاب پولیس نے پہلے بھی ہائی پروفائل کیس حل کئے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔یہ ٹیسٹ کیس ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی کوارڈینیشن کے تحقیقات کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے۔امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئی کسر ا ٹھا نہ رکھیں۔

عثمان بزدار نے پولیس پٹرولنگ کو بڑھانے کی ہدایت کی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔