لاہور۔16 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا شعار ہے،چند عناصر ذاتی مفادات کی خاطر ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں، عوام اب کسی کو اس سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے،سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور سی پیک کے منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔