لاہور۔23ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھایا ہے، مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی ظلم و ستم حد سے بڑھ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ استصواب …
وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔23ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھایا ہے، مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی ظلم و ستم حد سے بڑھ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنا انصاف کا قتل عام ہے،بین الاقوامی برادری کو اب جاگنا ہوگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کے انتہاپسندانہ عزائم خطے میں قیام امن کیلئے نقصان دہ ہیں، پاکستان کے عوام اور بہادر افواج دفاع وطن کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستانی قوم اور پاک افواج تیار ہیں۔








