وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات

93
APP45-23 LAHORE: September 23 - Chief Minister Punjab Sardar Usman Buzdar exchanging views with Governor Khyber Pakhtunkhwa Shah Farman at Chief Minister House. APP

لاہور۔23 ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اورہم سب نے مل کر نیا پاکستان تعمیر کرنا ہے۔ایسا پاکستان جہاں امیر اور غریب میں کوئی فرق روا نہ رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں۔ہم نے ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔