وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو

82
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، ملکی معیشت بہتر کر کے عوام کو ریلیف دیں گے، شہباز شریف

لاہور۔11 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ہے جس کے ثمرات سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔ چین سی پیک کے تحت پاکستان میں 52 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے۔سی پیک کے منصوبے پورے پاکستان میں لگ رہے ہیں اور دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے۔ سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں جس کے پاکستان کو غیرمعمولی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ سی پیک کے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج پر چین کے صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چےانگ اور چینی عوام کے شکرگزار ہیں۔