وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

85

لاہور۔14 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے چیمبرمیں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو متوازن اور بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشکل اقتصادی صورتحال کے باوجود حکومت پنجاب کا بجٹ ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے اورپنجاب سردار عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ میں حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے-