وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات

108
پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

وزیراعلیٰ سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میںتعاون اور علاقائی امو رپر تبادلہ خیال، لندن میں جناح کانفرنس کے انعقاد پراتفاق ،برطانوی وزیر خارجہ کی پنجاب کی تیز رفتار ترقی پر شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف،برطانیہ مسئلہ کشمیرکو سمجھتا ہے اورتنازعات ہمیشہ بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، بورس جانسن
لاہور۔25 نومبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے اورمسئلہ کشمیر سمیت اہم علاقائی امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران لندن میں جناح کانفرنس کے انعقاد پراتفاق کیاگیا۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے پنجاب کی تیز رفتار ترقی کیلئے مثالی اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیںخصوصاً تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر شعبوں میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے نمایاں کام کیا ہے ۔