وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کااجلاس سے خطاب

لاہور۔31 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ”خادم پنجاب صاف پانی پروگرام“ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ایک شاندار پروگرام ترتیب دیا ہے اور اربوں روپے کی …

لاہور۔31 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ”خادم پنجاب صاف پانی پروگرام“ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ایک شاندار پروگرام ترتیب دیا ہے اور اربوں روپے کی لاگت سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی آئندہ ڈیڑھ برس میں یقینی بنائی جائے گی۔ ”خادم پنجاب صاف پانی پروگرام“ خدمت کا خلق کا عظیم الشان منصوبہ ہے اورصاف پانی کی فراہمی کے اس پروگرام کا براہ راست تعلق انسانی صحت سے جڑا ہوا ہے کےونکہ آلودہ پانی بیماریوں کے پھیلاﺅ کا باعث بنتا ہے اور پنجاب حکومت اربوں روپے کی لاگت سے اس پروگرام پر عملدر آمد کرتے ہوئے عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بناکر بےمارےوں سے محفوظ بنائے گی۔

Leave a Reply