لاہور۔16 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجازالحق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اسے ہم نے مل کر آگے لے کر جانا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی، خوشحالی اور امن کا سفر تیزی سے جاری ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔