نارووال۔ 19 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سےڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا نےاپنے دفتر سے میں آنےوالےسائلین کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نےسائلین کے مسائل فوری حل کرنے کے متعلقہ افسران کوتحریری احکامات جاری کئے۔
انہوں نے اس ضمن میں افسران کوحکم دیاہےکہ وہ شہریوں کےمسائل کےحل میں خصوصی دلچسپی لیں۔ انہوں نےکہاکہ درخواست گزارکوجلدازجلد ریلیف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نےدرخواست گزاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کےحل کےلئے محکمانہ کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔