- Advertisement -
خانیوال ۔ 23 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خانیوال شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرسرپرستی اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید نے جنت روڈ کے اطراف میں تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید نے آپریشن کی نگرانی کی۔
اس دوران پولیس کی بھاری نفری ہمراہ تھی،ایم سی عملہ نے موقع پر تجاوزات کی مد میں آنیوالا سامان ضبط کر لیا۔اے سی سنبل جاوید نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر ازخود تجاوزات گرا دیں،سامان اپنی حدود میں رکھیں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600753
- Advertisement -