وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام نافذکرنیکی منظوری

127
مریم نواز شریف

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):”ستھرا پنجاب”،ملکی تاریخ میں پہلی بار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا میگا پراجیکٹ تیارکر لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبہ بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم آئوٹ سورس کرنے کے لئے مجوزہ معاہدے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلی نے صوبائی وزیر ذیشان رفیق کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آئوٹ سورسنگ میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا حکم دیا۔مریم نوازشریف نے فنانشل شیئر اور سبسڈی لینے والی واسا کمپنیوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کی ہدایت کی اور کہاکاکہ سڑکوں، بازاروں میں کوڑا کرکٹ نظرنہیں آنا چاہیے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے۔

صفائی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایاگیا کہ ٹرانسفر سٹیشن پر نامیاتی، غیر نامیاتی،آئرن اور پلاسٹک ویسٹ کی چھانٹی کی جائے گی۔صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر 23 لینڈ فل سائٹس اور 66 ٹرانسفر سٹیشن بنائے جائیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،پرویز رشید،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز،کمشنر،ڈپٹی کمشنر لاہور، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔