وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تاریخی اقدام کے تحت خانیوال میں 57 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام

167
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تاریخی اقدام کے تحت خانیوال میں 57 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام

خانیوال۔ 05 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تاریخی اقدام کے تحت خانیوال میں 57 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ایم این اے محمد خان ڈاہا،اراکین صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف،بیرسٹر اسامہ فضل,چوہدری ضیاء الرحمن،اراکین صوبائی اسمبلی عامر حیات ہراج،رانا بابر حسین،اصغر حیات ہراج،سابق ایم این اے پیر اسلم بودلہ،سیکرٹری سماجی بہبود جاوید اختر محمود ،ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان ،ڈی پی او اسماعیل کھاڑک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا-انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف دھی رانی سلامی کارڈز بھی نوبیاہتا جوڑوں میں تقسیم کیئے-سلامی کارڈ کے ذریعے نوبیاہتا جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی اس کیساتھ اجتماعی شادی کے تمام جوڑوں کو ڈبل بیڈ ، میٹرس، شیشہ، ڈنر سیٹ، کھانا پکانے کا سامان، پنکھا اور دیگر سامان کے تحائف بھی دئیے گئے-

صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن عوام کی خدمت کرنا ہے پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جزبہ کی عکاسی ہے-وزیراعلیٰ پنجاب اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یہ کام کر رہی ہے-انہوں نے اس موقع پر مزید کہاکہ پنجاب دھی رانی پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مریم نواز شریف پنجاب کی بیٹیوں کے لیے ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کیساتھ ماں کی طرح کھڑی ہیں-

صوبائی وزیر نے اس موقع پر مزید کہاکہ ہمت کارڈ اور دھی رانی پروگرام فلاحی معاشرے کی بنیاد ہیں وزیر اعلی پنجاب نے خدمت کے ذریعے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھ دی ہے-دھی رانی پروگرام سے اقلیتی برادری کی بیٹیوں کو بھی مستفید کیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے بھی خطاب میں جوڑوں کو وزیر اعلی پنجاب کا پیغام پہنچایا اور مبارکباد دی-دھی رانی پروگرام کی تقریب میں جھومر پارٹی کی جانب سے رقص بھی پیش کیا گیا- تقریب میں دولہا دلہن اور تقریب کے شرکاء کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا.

آخر میں دعا کرائی گئی- تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران صدر ڈسٹرکٹ نار ایسوسی ایشن مہر افتخار نکیانہ سول سوسائٹی کی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔۔