وزیراعلیٰ پنجاب نے عید الفطر کی نماز بارش کے باعث وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں ادا کی

56
وزیراعلیٰ پنجاب نے عید الفطر کی نماز بارش کے باعث وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں ادا کی

لاہور۔13مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الفطر کی نماز بارش کے باعث وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں ادا کی،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور قیام امن کیلئے دعا کی، انہوں نے کورونا اورغزہ میں اسرائیلی بمباری اورمیزائل حملوں کے شہداکے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وطن عزیز میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔فلسطین میں اسرائیلی حملوں میں شہیدنہتے فلسطینیوں کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔