وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایشیاءکے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کردیا

130
APP69-11 LAHORE: October 11 – Punjab Chief Minister Muhammad Shahbaz Sharif cutting ribbon to inaugurate Punjab Safe City Project. APP

لاہور۔11 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قربان لائنزلاہورمیںپاکستان میں اپنی نوعیت کے منفرد اور ایشیاءکے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اینٹی گریٹڈ کمانڈ ،کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کاپہلا مرحلہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ،صوبے کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے اورجرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس پر 12ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں اوراس منصوبے کے تحت کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر میں بہت بڑی سکرین لگائی گئی ہے جو کہ ایشیاءکی سب سے بڑی سکرین ہے۔