لاہور۔23جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی اسامہ لغاری کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہار کیا۔مریم نواز نے اسامہ لغاری اوردیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ایم پی اے اسامہ لغاری کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ماں کارشتہ انمول ہے،بچھڑنے کا دکھ برداشت کرنا دشوار عمل ہے۔ماں کے بچھڑنے کے قیامت جیسے دکھ سے گزر چکی ہوں۔