وزیراعلیٰ پنجاب کا حاجی محمد عدیل کی وفات پر اظہار تعزیت

123
سی پیک کے تحت مکمل ہونے و الے 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف

لاہور۔18 نومبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر حاجی محمد عدیل کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں حاجی محمد عدےل مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سچے اور محب وطن سیاستدان تھے اور جمہوریت کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے تھے۔انہوںنے کہا کہ حاجی محمد عدیل مرحوم کی سیاسی و جمہوری خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔