لاہور۔13 جون (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ممتاز سکالرڈاکٹر مظہر محمود شیرانی کے انتقال پر دکھ او رافسوس کا اظہار،وزیراعلیٰ پنجاب نے ممتاز سکالرڈاکٹر مظہر محمود شیرانی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔