وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد کے قریب کار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

63
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد کے قریب کار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور۔13مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیرآباد کے قریب کار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔