وزیراعلیٰ پنجاب کی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کو شاباش

39
وزیراعلیٰ پنجاب کی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کو شاباش

لاہور۔5جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ مریم نواز نے تونسہ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔