لاہور ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہو سکتی۔ چرچوں ، مارکیٹوں ، بازاروں اور پارکوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اورضرورت کے مطابق اضافی نفری بھی تعینات کی جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82466