وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس

81
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد

لاہور۔30مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہفتہ کے روزوزیر اعلیٰ آفس میں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا، جس میں جنوبی پنجاب اور تھل کے علاقوں میں جدید سولر پاور پلانٹس لگانے کے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔کینیڈین کمپنی نے پنجاب میں جدید سولر پاور پلانٹس لگانے کے مجوزہ منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سورج سے توانائی حاصل کرنے کا بہت پوٹینشل ہے۔سولر انرجی کے حوالے سے نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کینیڈین کمپنی ڈیرہ غازی خان، راجن پور، چولستان اور تھل کے علاقوں کیلئے آف گرڈ سلوشن کا قابل عمل پلان تیار کرے اور ان علاقوں کا سروے کرکے فزیبلٹی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جہاں ٹرانسمیشن لائن نہیں ہے، ان علاقوں کیلئے جدید سولر پاور پلانٹس لگا کر بجلی مہیا کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔کینیڈین کمپنی کے نمائندے اورچیف ایگزیکٹو گریس سولر پاکستان نعمان خان نے سولر کی جدید ٹیکنالوجی اور نئے پینلز کی کارکردگی کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری توانائی، سربراہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم سولر پاور کمپنی، ایم ڈی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ ، کینیڈا کی کمپنی پروجیکس انٹرنیشنل کے صدر فیض احمد فیضی اور چیف ایگزیکٹو گریس سولر پاکستان نعمان خان نے اجلاس میں شرکت کی۔