25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںوزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا ماڈل...

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا ماڈل رمضان بازار جھنگ روڈکا دورہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیزمینجمنٹ سلمی بٹ نے ماڈل رمضان بازار جھنگ روڈ کا دورہ کرکے وہاں اشیاء خوردونوش پر فراہم کی جانے والی رعایت پر اظہار اطمینان کیا اور اس بارے شہریوں سے بھی استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے انہیں رمضان بازاروں اور پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس بار شہریوں کو دو طرح کے رمضان پیکجز دیئے ہیں۔نگہبان رمضان پیکج کے تحت نقد رقوم کی فراہمی اور ماڈل رمضان بازاروں کے اقدامات مثالی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن کم آمدن افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ معاون خصوصی کا اس موقع پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھاکہ ماہ رمضان میں مہنگائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے 30 لاکھ گھرانوں کیلئے30،ارب روپے کے رمضان پیکج کی مثال نہیں ملتی۔ماڈل رمضان بازاروں میں فی کلو چینی130 روپے پر فراہمی کیساتھ آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش بھی مارکیٹ سے نہایت کم نرخ پر دستیاب ہیں۔معاون خصوصی کا اس موقع پر مزید کہنا تھاکہ پہلی مرتبہ اہل مستحق افراد کو 10،10 ہزار روپے کے پے آرڈرز انکی دہلیز پر دیِئے جارہے ہیں۔پے آرڈرز رقوم میں کٹوتیاں کرنے پر صوبہ میں 96،افرا کیخلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول،نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز کی تیزی کیساتھ ترسیل اور ناجائز تجاوزات کیخلاف مثالی کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔سلمیٰ بٹ نے جھنگ روڈ پر گھر گھر جاکر شہریوں میں نگہبان رمضان پیکج کے پے آڈرز بھی تقسیم کئے۔انہوں نے قبل ازیں اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج اور ماڈل رمضان بازاروں بارے بریفنگ بھی لی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو محمد عثمان گھمن، (جنرل)کیپٹن (ر)طیب سیمی خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد اکرم،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عمر اظہر کمبوہ،انچارج رمضان بازار محمد زاہد بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570046

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں