وزیراعلیٰ پنجاب کی ہرنائی میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت،شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی او ر تعزیت کا اظہار

66
آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانیوالے بے نقاب ہو چکے،عثمان بزدار

لاہور۔27دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کاظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ شہدانے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر وطن میں امن قائم کیا ہے اور ہماری تمام ہمدردیاں شہداکے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے ذریعے قوم کے بلند حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پاکستانی قوم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف یکجان اور یک زبان ہے۔